وہاڑی‘میلسی: پرائمری سکول اوپن‘ بچے خوشی  سے نہال‘ افسروں کا مختلف اداروں کا معائنہ

  وہاڑی‘میلسی: پرائمری سکول اوپن‘ بچے خوشی  سے نہال‘ افسروں کا مختلف ...

  

وہاڑی +میلسی (تحصیل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح میلسی میں بھی تیسرے مرحلے میں پرائمری سکولوں (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

میں نرسری سے پانچویں جماعت کے بچوں کی تدریس کا سلسلہ تقریبا ساڑھے 6 ماہ منقطع رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا بچے خوشی سے نہال ہوگئے سکولوں میں پہنچے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام سکولوں میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا سکول میں داخل ہونے سے قبل تمام بچوں کو سینی ٹائیزر کیا گیا ٹمپریچر گن سے تمام بچوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا اور ہر بچے نے ماسک پہنا ہوا تھا دریں اثناء شبیر آکسفرڈ سکول کے پرنسپل وسیم شبیر نے سکول آنے والے تمام بچوں کے کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کا خود جائزہ لیا اور کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اس لیئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا سکولز انتظامیہ اور والدین کا مشترکہ فرض ہے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈی ای او میلسی عاصم علی بھٹی سمیت تمام مراکز کے اے ای اوز نے مختلف سکولوں کے ہنگامی دورے کئے اور کرونا وائرس کے خلاف حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی حکومتی ہدایات کے مطابق تیسرے مرحلے میں سرکاری و نجی پرائمری سکولز کھول دیئے گئے  جبکہ چند پرائیویٹ سکول مالکان نے یکم اکتوبر سے پرائمری سیکشن کھولنے کا اعلان کیا ہے بچوں کی محدود تعداد ایس او پیز کے سکولوں میں پہنچ گئی جہاں ٹمپریچر گن کے ذریعے ان کا بخار چیک کرکے سکول میں بھیجے گئے سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرائمری کے بچوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ویلکم کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد قاسم نے کہا کہ پرائمری سکول کھلنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں بچوں کو کورونا وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے انہیں باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے  پاکستان کو کورونا فری ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -