پولیس سٹرکچر کی بہتری‘ انصاف فراہمی میرا مشن‘ ایڈیشنل آئی جی 

  پولیس سٹرکچر کی بہتری‘ انصاف فراہمی میرا مشن‘ ایڈیشنل آئی جی 

  

ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے گزشتہ روز ملتان پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفر اقبال کو اپنے  دفتر پہنچے پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے  سلامی بھی پیش کی۔سلامی کی تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان،آر پی او بہاولپور محمد زبیر دریشک اور آر پی او ڈی جی خان محمد(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 فیصل رانا نے بھی شرکت کی۔سلامی کے بعد ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے اپنے دفتر کی  مخلتف برانچز کا دورہ بھی کیا اور بریفننگ بھی لی۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ظفر اقبال کی صدارت میں جنوبی پنجاب کے  آر پی آوز کا تعارفی اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب ظفر اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس سٹرکچر کی بہتری اور انصاف کی فراہمی مشن ہے۔اپنی تعیناتی کے دوران نئے پولیس سسٹم سے شہریوں سے توقعات پوری کرنے کی کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے پولیس سسٹم سے عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور سینئیر آفس کے قیام سے پولیس کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ظفر اقبال نے مزید کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کرکے عوامی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے کرائم فائٹنگ کے ساتھ  کرونا سمیت ہر محاذ پر مثالی خدمات فراہم کیں ہیں۔ظفر  اقبال نے آر پی اوز کو ہدایت کی کہ  شہریوں میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے تھانے کی سطح پر تفتیش سسٹم بہتر کیا جائے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی جانب سے امن و امان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

مشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -