ملتان: صوبائی محکموں میں پیپرلیس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ 

ملتان: صوبائی محکموں میں پیپرلیس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ 

  

ملتان (سپیشل  رپورٹر)ضلع ملتان کے صوبائی محکموں میں پیپر لیس سسٹم متعارف کرانے فیصلہ کر لیا گیا ہے،گزشتہ روز اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت مختلف محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر رانا اخلاق (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے افسران نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ تمام محکموں میں ای فائلنگ سسٹم کا آغاز کیا جائے،ہر آفیسر لیٹر کو خود کمپیوٹر کے ذریعے ٹریک کرے،ای فائلنگ سسٹم کے لئے سافٹ وئیر حاصل کیا جائے آفیسران کا آن لائن اپرول کا نظام وضع کیا جائے،عامر خٹک نے کہا کہ تمام آفیسرز کے لاگ اِن قائم کئے جائیں،فائلوں کے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے جس سیای فائلنگ سسٹم سے سرکاری امور نمٹانے میں تیزی آئے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای فائلنگ سے عوام کے مسائل بھی جلد حل ہونگے اور نئے سسٹم سے وقت کی بچت ہو گی۔اس موقع پر ایس این اے محمد آصف نے ای فائلنگ سسٹم بارے بریفنگ بھی دی۔

پیپر لیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -