شہبا ز شریف کی گرفتاری کیخلاف لیگی رہنماؤں‘ کارکنوں کا مظاہرہ
بہاول پور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے ن لیگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں سابق سٹی میئر عقیل نجم ہاشمی،سٹی صدر حماد میرانی،رانا راشد جاویدایڈوکیٹ،آصف سہمی،(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
بلال بلوچ،مبین قریشی،میاں مقبول احمد جوئیہ،عمران مغل،خورشید جان سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے مظاہرین نے حکومت اور نیب کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی سابق میئر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نیب ذاتی بنیادوں پر کیس چلا رہی ہے نیب اور نیازی گٹھ جوڑکی دیوار اب کمزور ہوچکی ہے اس کو اب صرف دھکا دینے کی ضرورت ہیانہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کر دی اور پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا اور جس کے بعد لامتناہی سلسلہ عوام سے شروع ہو جائے گااور نیب نیازی کتھ جوڑ جو کہ عفریت کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کو چاہتا ہے نگل لیتا ہے اس کا راستہ روکنے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست کے جس پودے کی آبیاری قائدین نے کی ہے اس کو ہم مرجھانے نہیں دے گے یہ سلیکٹڈ وزیر اعظم چاہے کچھ بھی کہے یہ کتنے ہی اداروں کے ساتھ ایک پیج پر ہومگر کتاب صرف ایک ہی ہے اور وہ پاکستان کی ہے اور اس کتاب میں عمران خان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت شہباز شریف کو فوری رہا کرے اور چادر اور چار دیواری کاتقدس جس طرح پامال کیا جا رہا ہے نصرت شہباز،جویریہ شہبازاور مریم نواز کو جس طرح نیب میں بلایا جا رہا ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
مظاہرہ