رحیم یار خان: اشتہاری کو پناہ دینے  فرار کرانے پر دو سہولت کار گرفتار

 رحیم یار خان: اشتہاری کو پناہ دینے  فرار کرانے پر دو سہولت کار گرفتار

  

 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پابندی کے باوجود اشتہاری کو پناہ دینے اور فرار کرانے میں مدد فراہم کرنیوالے دو سہولت(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 کاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ پل دڑی سانگی کے رہائشی علی حسن اور اڈہ گلمرگ کے رہائشی محمد ظفر نے پابندی کے باوجود اشتہاری مجرمان آصف اور اکمل کو پناہ دے رکھی ہے جس پر پولیس نے ان اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرنے کیلئے چھاپے مارے تو سہولت کار ملزمان نے دونوں کو موقع سے فرار کرادیا۔ جس پر پولیس نے دونوں سہولت کار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

سہولت کار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -