سعودی عرب میں حادثہ‘ جاں بحق پاکستانی  کی میت چوٹی زیریں پہنچنے پر کہرام برپا

سعودی عرب میں حادثہ‘ جاں بحق پاکستانی  کی میت چوٹی زیریں پہنچنے پر کہرام ...

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)پندرہ روز قبل سعودی عرب میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نوجوان(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ ادا کردیاگیا نوجوان کی میت پہنچنے پر پورے علاقہ سوگوار  اور جاں بحق ہو نے والے کے گھرمیں کہرام برپا ہو گیاجنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق چوٹی زیرین کا نوجوان عبدالحفیظ جو کہ رزق کی تلاش میں سعودی عرب کے شہر املج میں مقیم تھا اور پندرہ دن قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا کی نعش گزشتہ دن اس کے آبائی شہر چوٹی زیریں لائی گئی 24سالہ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا متوفی کی نماز جنازہ دن ساڑھے پانچ بجیادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی۔

برپا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -