ہارون آباد: 18 ماہ کے بچے میں پولیو  وائرس کی تصدیق‘ ہیلتھ ٹیموں کی دوڑیں 

ہارون آباد: 18 ماہ کے بچے میں پولیو  وائرس کی تصدیق‘ ہیلتھ ٹیموں کی دوڑیں 

  

 ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں پولیو کا شکار مریض منظر عام پر آگیا ویکسین کے باوجود 18 ماہ کے علی وارث میں پولیو(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق  86 فائیو آر کے رہائشی مریض بچے کا دوبار پولیو ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ پازیٹو آئی 18 ماہ کے علی وارث کی مسلسل ویکسینیشن ہونے کے باوجود بائیں ٹانگ پولیو وائرس سے متاثر ہوگئی  ڈیرھ ماہ قبل سیمپل لیکر ڈبلیو ایچ او کی لیب اسلام آباد بھجوایا گیا تھا جو کہ مثبت آیا مریض کا تعلق تحصیل ہارون آباد کے علاقہ 86 فائیو آر سے ہے پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر عامر رضا کا کہنا ہے کہ بچے میں ویکسین ڈرائی پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جو پولیو کی ویکسین دینے کے باوجود ہو جاتی ہے پاکستان میں اس بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 64 کے قریب بتائی جا رہی ہے ہمارے ریکارڈ کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے بچے کی مسلسل ویکسینیشن کی گئی تھی مگر اس کے باوجود علی وارث ویکسین ڈرائیو پولیو کا شکار ہوگیا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر رضا کا کہنا ہے کہ ہم ڈبلیو ایچ او کی ٹیم اور بچے کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انھیں اعلاج کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوڑیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -