رحیم یارخان: 10 وارداتوں میں  لاکھوں کا سامان“پار“ مقدمات درج

      رحیم یارخان: 10 وارداتوں میں  لاکھوں کا سامان“پار“ مقدمات درج

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار ہے‘ مزید 10 وارداتوں میں ملز(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

مان لاکھوں روپے مالیت کی کار، موٹر سائیکلیں، مشروم، نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چرا لے گئے، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس پکار 15 پر خانپور کے رہائشی اسد جاوید نے اطلاع دی کہ اس کے گھر کے باہر سے نامعلوم ملزم موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگیا ہے، اسی طرح ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی محمد ندیم کی بھی موٹر سائیکل نمبری بی آر این 2507 نامعلوم ملزم چرا کر فرار ہوگیا۔ تیسری واردات لیاقت پور کے رہائشی یاسر کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری بی آر کے 2793 نامعلوم ملز چرا کر فرار ہوگیا، چوتھی واردات تھلی چوک کے رہائشی آفتاب حسین کے ساتھ پیش آئی جس کی بھی دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبری آر این کے 4092 نامعلوم ملزم چرا کر فرار ہوگیا۔ پانچویں واردات مدینہ کالونی کے رہائشی ارشاد کے ساتھ پیش آئی جس کی گھر کے باہر کھڑی بلا نمبری موٹر سائیکل نامعلوم ملزم چرا کر فرار ہوگیا۔ چھٹی واردات عباسیہ ٹا?ن میں واقع فیضان مدینہ کے باہر شہری حق نواز کے ساتھ پیش آئی جس کی جی ایل آئی کار نامعلوم ملزمان چرا کر فرار ہوگئے۔ ساتویں واردات نہر عباسیہ پر پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان سرکاری مشروم مالیت 30 ہزار روپے چرا کر فرار ہوگئے۔ آٹھویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی سجاد احمد کے ساتھ پیش آئی جس کی دکان کے باہر کھڑی 95ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل ملزمان کریم بخش وغیرہ چرا کر فرار ہوگئے۔ نویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محبوب احمد کی دکان پر ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان نقب لگا کر پیسوں کے ہار، سامان، نقدی مالیتی 2 لاکھ پانچ ہزار روپے چرا کر فرار ہوگئے، دسویں واردات لیاقت پو رکے رہائشی عمران اسلم کے ساتھ پیش آئی جس کا موبائل فون نقدی، مالیت 25 نو سو روپے نامعلوم ملزم چرا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ 

سامان پار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -