ترنڈہ محمد پناہ: 4 افراد کا خاتون پر تیزاب سے حملہ‘ ملزم گرفتار 

  ترنڈہ محمد پناہ: 4 افراد کا خاتون پر تیزاب سے حملہ‘ ملزم گرفتار 

  

 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)چار افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کرلیے‘تفصیل کے مطابق غلام مرتضیٰ ولد جام گلاب بستی ڈھوری موضع حسن کوٹ تحصیل علی پور نے پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کلثوم (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

اور بچے کاشف کے ہمراہ دوائی لے کر موٹر سائیکل پر واپس گھر جارہا تھا کہ بستی جھنڈے خان موضع بیٹ مراد کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد محمد عارف حق نواز خلیل احمد اور شمیر نے انہیں روک لیا عارف اور حق نواز نے میری بیوی کو موٹر سائیکل سے اتار لیا جبکہ خلیل اور شمیر نے مجھے اتار لیا اسی دوران عارف نے میری بیوی پر تیزاب ڈال دیا میری بیوی اور میرے شور واویلہ پر پہلوان خان اور غلام مصطفیٰ اقوام موہانہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل عارف اور6 افراد نے میری بیوی کلثوم کو،اغوا کیا تھا ایک ماہ قبل اسکی بیوی ان سے بھاگ آئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج ہے اور ملزمان مقدمہ میں ضمانت پر ہیں غلام مرتضیٰ کی درخواست پر پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے مقدمہ درج کرکے تیزاب گردی کا شکار خاتون کو طبی ملاحظہ اورعلاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر لیاقت پور منتقل کر دیا دیا اور ایس ایچ او بشارت اللہ نیازی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ  رات گئے چھاپہ مار کر ملزمان عارف حق نواز اور شمیر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -