ملتان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل افسروں کا بحران‘ مریض واپس 

ملتان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل افسروں کا بحران‘ مریض واپس 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شہباز شریف سے 23 مرد و خواتین میڈیکل افسران کا تبادلہ ہوگیا‘ یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ کے وفد نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کہ ہمراہ سی او ہیلتھ ملتان سے ملاقات کی۔ بتایا جارہا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال ملتان (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

میں اپنی ٹریننگ مکمل کر کے کام کرنے والے 13 مرد میڈیکل آفیسر اور 10 وومن میڈیکل افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کو رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے جس پر اچانک ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کے تبادلے کے بعد شدید کمی ہونے پر ڈی ایچ کیو شہباز شریف کے ایم ایس ڈاکٹر امجد خان نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کو مراسلہ بھی لکھا اور انہیں تبادلہ رکوانے کے لئے درخواست کی تاہم گزشتہ روز اس حوالے سے یو ڈی ایف کے وفد نے چئیر مین ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امجد خان کے ہمراہ سی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ کورونا کے دوران جانفشانی سے ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کے اتنی بڑی تعداد میں اچانک تبادلے سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا فوری طور پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سے فوری طور پر بات کر کے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عملے کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے،ادھر ملاقات کے دوران وفد میں ڈاکٹر مسعود ہراج،مرتضی بلوچ،رانا خاور،طارق وقار،ذوالقرنین حیدر و دیگر شامل تھے۔ جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ایراٹیک پوسٹنگ کے تحت ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال سے 23 مرد و خواتین میڈیکل افسران کے تبادلے کے احکامات دئیے گئے جس پر ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر امجد خان نے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ارشد ملک کو مراسلہ لکھ دیا کہ اس معاملے کو زیر غور لا کر تبادلے واپس لئے جائیں تاہم ذرائع کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے اس امر پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے کہ محکمانہ امور پر عمل درآمد کی بجائے سیکرٹری کے احکامات پر سی ای او ہیلتھ ملتان کو مراسلہ لکھا گیا اس بابت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال ملتان کی سرزنش کی جس پر انہوں نے مراسلہ اب واپس لے لیا ہے ساتھ ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ مراسلہ لکھا ضرور تھا تاہم سی ای او ہیلتھ کو بھجوایا نہیں گیا تھا اور اب وہ مراسلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

بحران

مزید :

ملتان صفحہ آخر -