تلمبہ: شہریوں نے ڈاکو گھیر لئے‘ 3 فرار‘ تشدد کے بعد ایک پولیس کے حوالے
تلمبہ(نمائندہ خصوصی) چار مبینہ ڈاکووں کو عوام نے گھیر لیا، تین فرار، ایک کو پکڑ کر عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ پل مصطفی' آباد کے قریب نہر کنارے چار مبینہ ڈاکو ایک کار میں علاقے کا چکر لگا رہے تھے جس پر(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
لوگوں نے مشکوک سمجھ کر کار کو روک لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کار میں ایک شخص فیصل آباد پولیس کانسٹیبل کی وردی میں ملبوس موجود تھا جبکہ تین افراد سادہ کپڑوں میں تھے۔ علاقہ کے لوگوں نے گاڑی کا گھیراو کرلیا اور وردی پوش شخص کو کار سے اتار لر قابو کر لیا اسی دوران کار میں موجود تین افراد کار سمیت موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ عوام نے باوردی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران نہر کے پل پر ڈیوٹی پر موجود تھانہ تلمبہ کے دو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لوگوں نے تشدد کرنے کے بعد قابو میں آئے ہوئے باوردی شخص کو پولیس تھانہ تلمبہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ تلمبہ نے تاحال واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔
فرار