لیہ: سکولوں میں کرونا ایس او پیزپر عملدرآمد کیلئے انتظامات مکمل
لیہ(نمائندہ پاکستان)ضلع کے تمام 1512 سکولوں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔یہ بات ڈسڑکٹ ایجوکیشن(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
آفیسرسیکنڈری /فوکل پرسن توکل حسین نے گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ کے معائنہ کے موقع پرکہی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے اب تک 13سکولوں کے 1160طلبہ اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 523کے نیگٹونتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ 637کی رپورٹ آنا باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی طالب علم میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔فوکل پرسن نے بتایا کہ تمام سکولوں میں کورونا ایس اوپیز کے لوازمات،سینٹی ٹائزر،صابن،صاف پانی اور ٹیمپریچر دیکھنے کے آلات کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ طلبہ کے مناسب فاصلہ پر بیٹھنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے 109افسرا ن فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو فوری بندکردیاجائیگا۔
انتظامات مکمل