ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب 

ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا سامان غائب 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلزیب کالونی احمد فراز سے دو مسلح ڈاکو نے(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

 روک کر نقدی20ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کوٹ ربنواز اظہر علی اور اس کی اہلیہ سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و بالیاں سمیت موبائل مالیت 1لاکھ55ہزار لیگئے، تھانہ بی زید کے علاقے کشمیر چوک ذوالفقار کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے باٹا چوک ہوسٹل ابتسام ودیگر افراد کے10موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر روڑ محمد توقیر سے نامعلوم نقدی 96ہزار، تھانہ مظفر آباد کے علاقے شاپ پور پروین مائی سے ملزم محسن وغیرہ بالیاں مالیت30ہزار،تھانہ ممتازا?باد کے علاقے صدف کالونی محمد وسیم، تھانہ شاہ شمس کے علاقیفضل ماڈل منیر احمد، فیضی ٹاون حمزہ کی موٹرسائیکلیں، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ایکس بلاک صہیب مظفر کیگھر سے ملزم نعمان نقدی دس ہزار سمیت بیٹری، تھانہ صدر کے علاقے محمد شفیق کی دوکان سے سامان مالیت70ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے محمد نواز کیگھر سے نقدی و چاندی مالیت78ہزار، محمد اشفاق کیگھر سے نقدی و سونا مالیت2لاکھ29ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد لطیف کیگھر سے دوگائے مالیت 5لاکھ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے طاہر محمود کے رقبہ سے ملزم خضر حیات وغیرہ درختاں مالیت 4لاکھ50ہزار، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے صبح کے سرکاری سکول سے سامان سے مالیت 1لاکھ20ہزار، قصبہ شجاعباد سے محمد غضنفر، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شاہ اسلام مزمل علی جبکہ سٹی مال گودام سے اقبال حسن کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -