عثمان بزدارپنجاب روزگار سکیم  کا آج افتتاح کریں گے

 عثمان بزدارپنجاب روزگار سکیم  کا آج افتتاح کریں گے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان کی تاریخ میں روزگار کی فراہمی کے لئے سب سے بڑے پروگرام ”پنجاب روزگار سکیم“ کا آج افتتاح کریں گے-اس ضمن میں تقریب 90شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہوگی-پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر فراہم کئے جائیں گے-یہ سکیم سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اور کورونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے ممدومعاون ثابت ہو گی-سکیم کے تحت نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا-مرد اورخواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیں گے -خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے -

روزگار سکیم

مزید :

صفحہ اول -