صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئیگی: شوکت یوسفزئی 

صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئیگی: شوکت ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل اور صوبے میں امن وامان، رشکئی اکنامک زون اور مہمند میں ماربل انڈسٹریز کے قیام سے  معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئیگی، حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو مزید سہولیات دینا چاہتی ہے۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ صوبے میں آ کر سرمایہ کاری کریں،  ان کیلئے صنعتی، سیاحتی۔ انرجی۔ اور  آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجودہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لینڈ سٹیٹ ڈویلپرز  اور گل برادرز کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے رہائشی میگا پروجیکٹ کور کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا تھا کہ رہائشی شعبے سے منسلک تمام پہلوؤں پر حکومت توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس شعبے میں حکومت مزید آسانیاں پیدا کر رہی ہے، تاکہ کہ بہترین رہائشی سہولیات عام لوگوں کی دسترس میں بھی ائیں۔ پشاور میں ایسے منصوبوں کا آغاز ہونا خوش آئند ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ حالات سازگار ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے خیبر پختونخوا ایک موضوں علاقہ ہے۔رہائشی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے اس شعبے میں نئی جدت نظر آ رہی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے اور منفرد سوچ کے حامل نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ تعمیراتی شعبے میں ترقی یقینی بنائی جا سکے۔وزیر محنت و ثقافت نے اس موقع پر نوجوانوں اور خاص طور پر اسٹیٹ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد پر زور دیا کہ تعمیراتی شعبے میں خیبرپختونخوا کے ثقافتی پہلو کو بھی اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں ترقی سے ورکرز کی زندگی میں تبدیلی آئے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا تیل گیس اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین مارکیٹ ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری سے صوبہ ایک نئے ترقیاتی دور میں داخل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے انظمام کے بعد اور صوبے میں امن و امان کی بحالی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔سی پیک جیسے اہم منصوبے کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے سے اور افغان امن عمل میں کامیابی سے صوبہ اب وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے بنتے جا رہا ہے۔وزیر محنت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ایسے پالیسیز مرتب کر رہی ہے جس سے قومی اور بین الاقوامی انویسٹرز صوبے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ایونٹ کے اختتام پر وزیر محنت و ثقافت نے عمدہ کارکردگی دکھانے پر نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید :

صفحہ اول -