اسلام آبادہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین کرنے کی مہلت دیدی 

اسلام آبادہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے وزارت دفاع کو چھان بین کرنے کی مہلت دیدی۔ بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ سال سے لاپتہ شہری کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے کہاکہ شہری کی بازیابی کے حوالے سے وزارت دفاع نے دوبارہ چھان بین شروع کردی۔ انہں نے کہاکہ عدالت کچھ وقت دے تو آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں گے۔عدالت نے وزارت دفاع کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آبادہائی کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -