صادق سنجرانی کی کویتی سفارتخانے آمد،شیخ صباح الاحمد الصباح کی  وفات پرتعزیت کا اظہار 

   صادق سنجرانی کی کویتی سفارتخانے آمد،شیخ صباح الاحمد الصباح کی  وفات ...

  

اسلام آباد (این این آئی) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کویتی سفیر سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات پرتعزیت،فاتحہ خوانی کی۔ بدھ کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کویتی سفارتخانے پہنچے اور  کویتی سفیر سے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات پرتعزیت،فاتحہ خوانی کی۔چیف وہیپ پی ٹی آئی سینیٹر سجاد حسین طوری بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا،بین المذاہب اہم آہنگی اورامن کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -