شیخوپورہ، دربار بودے شاہ پرجھگڑا، خاتون سمیت 4ملنگ قتل، لاشین سیم نالہ سے برآمد
شیخوپورہ،فیروز والہ (بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان) مرادے کلاں میں دربار بودے شاہ پر مبینہ لڑائی، سفاک ملزم نے خاتون سمیت 3 ملنگوں کوآہنی گینتیوں کے پہ درپے وار کرکے قتل کرکے لاشوں کو قریبی سیم نالہ میں پھینک دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین،ایس ایچ او بھکھی،انچار ج ریسکیو 1122 رانا محمد اعجاز اریسکیواہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے چاروں لاشوں کو نکال کر بھکھی پولیس کی تحویل میں دے دیا جنہوں نے ضروری کارروائی کے لیے لاشوں کو مردہ خانہ شیخوپورہ منتقل کرکے مبینہ ملزم ناصر مقبول کو گرفتار کرلیا،ابتدائی معلومات کے مطابق لاہور کے رہائشی ملزم ناصرمقبول کا مزار شریف پر آنا جاناتھاجسکا دربار پر موجود ایک خاتون سمیت3افراد سے اٹھنا بیٹھنا ہوگیااور سب ملکر کبھی کبھار ہم نوالہ اور ہم پیالہ بن جاتے جن کی کسی بات پر ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کے بعد صلح ہوگئی لیکن ملزم ناصر نے اپنے دل میں رنجش رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں شیخوپورہ پہنچ کر 55سالہ خاتون صاحبہ بی بی،70سالہ معمر شخص متولی بابانشان،60سالہ بابار ھیرا، اور45 سالہ سائیں اختر کو قتل کردیا۔ ریسکیواہلکاروں نے انتھک محنت کے بعدچاروں لاشوں کو سیم نالہ سے برآمد کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا،درندہ صفت سفاک ملزم ناصر کو بھکھی پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
4ملنگ قتل