بیلی وی کے نام سے غذائی سپلیمنٹس کی رینج متعارف

   بیلی وی کے نام سے غذائی سپلیمنٹس کی رینج متعارف

  

کراچی (پ ر)فوکس اینڈ رولز فارماسوٹیکل اور ساکھ فارماسوٹیکل نے پاکستان میں گزشتہ روز ایک تقریب میں بیلی وی کے نام سے غذائی سپلیمنٹس کی رینج متعارف کرادی۔ تقریب میں فوکس اینڈ رولز کے سی ای او فاضل حنان اور ساکھ فارماسوٹیکل کے سی ای او سید مصطفی حسین کاظمی سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔سال 2004 میں قائم ہونے والا فوکس اینڈ رولز، فارماسوٹیکل پراڈکٹس کا ایک مستحکم برآمد کنندہ ادارہ ہے، جبکہ سال 2014 میں قائم شدہ ساکھ فارماسوٹیکل، دواسازی کے فعال اجزاء کو برآمد کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔تعارفی تقریب کے موقع پرفوکس اینڈ رولز کے سی ای او فاضل حنان نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ہم نے پاکستان میں غذائی سپلیمنٹس کے خلاء کو پُر کرنے کے لیے ساکھ فارماسوٹیکلز کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پاکستانیوں کو بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح اعلیٰ معیار کی ملٹی وٹامنز اور سپلیمنٹس تک رسائی حاصل ہو۔اس موقع پرساکھ فارماکے سی ای او سید مصطفی حسین کاظمی نے پاکستان کو درپیش مشکل حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اشتراک نہ صرف پاکستانیوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے بھی بھر پور فائدہ حاصل ہوگااوربیلی وی کے آغازکے ساتھ ہم یہاں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے قابل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -