موٹروے حادثہ،جاں بحق 14افراد کی لاشوں کی شناخت 

    موٹروے حادثہ،جاں بحق 14افراد کی لاشوں کی شناخت 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موٹروے مسافر وین حادثے میں جاں بحق 14افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔نوری آباد پولیس کے مطابق موٹر وے ایم نائن پر مسافر وین حادثے میں جاں بحق ایک سالہ بچی سمیت 14افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں نعشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے جاں بحق مزید 9 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں، دو لاشیں کراچی کے علاقے دہلی کالونی بھیج دی گئی ہیں۔ گزشتہ رات شناخت کے بعد 2 میتیں اورنگی ٹاؤن بھجوائی گئی تھیں، ایک لاش نوری آباد کے علاقے بھجوائی گئی ہے۔وین حادثے میں ایک سالہ بچی سمیت چودہ افراد موقع پر جبکہ 3افراد شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج چل بسے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -