ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر نجی اسکول سیل

ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر نجی اسکول سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر ایک نجی اسکول کو سیل کردیا گیا۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کھارادر کے مختلف نجی اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ ورلڈ لرننگ گرامر اسکول کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزیر تعلیم نے مختلف نجی اسکولز میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔سعید غنی نے ڈی جی پرائیویٹ اسکول کو فوری طور پر چھوٹے نجی اسکولز کے دورے اور وہاں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔صوبائی وزیر نے مدرسہ اسلامیہ اسکول نمبر 3 میں خود اپنے ہاتھوں سے سماجی فاصلہ کے لئے بچوں کو اٹھا کر ان کی کرسیاں درست کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بچے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ماسک، سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ کو بھی یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے گلوبل اکیڈمی، ایکسیبلینس اکیڈمی، پاک پروگریسیو اکیڈمی سمیت کئی اسکولز کا دورہ کیا اور وہاں سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -