کورین کمپنی کی جانب سے طالبات کیلئے فیس ماسک کی فراہمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں کوالٹی سکین کیئر / کاسمیٹکس مصنوعات "مال" اور"چیئراسکن"متعارف کرانے والی کورین کمپنی کورپاک بیوٹی نے پاکستان میں سی ایس آر پروگرام کا آغاز کردیا ہے اور سی ایس آر پروگرام کے پہلے مرحلے میں کورپاک بیوٹی کے سی ای اوسیونگ ہو پارک (Seong ho Park) کی جانب سے کے ایم سی گرلز پرائمری اسکول اورنگی ٹاؤن میں بلڈنگ اور کلاس رومز کی تزئین وآرائش کرائی گئی۔اس سلسلے میں اسکول میں منعقدہ تقریب میں کورپاک بیوٹی کے ڈائریکٹروسی ای اوسیونگ ہو پارک نے اسکول کی طالبات اور ٹیچنگ اسٹاف کو کورونا وائرس سء بچاؤ کیلئے5ہزار فیس ماسک بھی فراہم کئے۔سیونگ ہو پارک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کی فلاح وبہبود پر سرمایہ کاری ہماری کمپنی کا ایک اہم مشن ہے اور اس مقصد کیلئے ہم نے سی ایس آرپروگرام کیلئے کمپنی کے منافع سے5فیصد حصہ خرچ کرنے کا پروگرام مرتب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سی ایس آر پروگرام ہمارے صارفین کی شراکت کے ساتھ ممکن تھا اور ہماری کمپنی کے عملے نے اس پر بہت محنت کی ہے، ہم سی ایس آر پروگرام کومزید بڑھائیں گے۔اسکول پرنسپل مسزانورجہاں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ملکی وغیرملکی کاروباری ادارے اپنی سماجی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کورپاک بیوٹی کے سی ای اوسیونگ ہو پارک نے اسکول کی حالت کو درست بنایا اور تزئین وآرائش کرائی جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔