پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

  

کراچی (پ ر)میجر (ر) سید جاوید حسین بخاری سیکرٹری پی پی اے (نادرن ریجن) کے مطابق پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔تمام تر انتخابی عمل قانون اور آئین کے مطابق سر انجام پایا۔ جس میں خلیل ستار مرکزی چیئرمین، پی پی اے،رانا غلام مصطفیٰ وائس چیئر مین پی پی اے، راجا عتیق الرحمٰن عباسی وائس چیئرمین پی پی ا ے نادرن ریجن اور محمود احمد وائس چیئرمین پی پی اے ساؤتھ ریجن منتخب ہوئے اور اس کے علاوہ مجلس عاملہ پی پی اے کے ممبران بھی منتخب ہوئے۔ڈاکٹر محمد اسلم مرکزی  چیئرمین پی پی اے، اللہ بخش وائس چیئرمین پی پی اے،  چوہدری محمد فرغام وائس چیئرمین پی پی اے نادرن ریجن اور سلمان منیر وائس چیئرمین پی پی اے ساؤتھ ریجن اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے کے بعد 30ستمبر2020کو  اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -