کراچی میں پولیس اہلکاروں پر  حملے کی ویڈیو وائرل

کراچی میں پولیس اہلکاروں پر  حملے کی ویڈیو وائرل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے طاہر ولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کراچی کے علاقے طاہرولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، جس میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے  میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایک سفید رنگ کی کار سڑک کنارے پارک ہے، اور جب موٹرسائیکل پر دو پولیس اہلکار کار کی جانب جاتے ہیں، تو پولیس اہلکاروں کے پہنچتے ہی کار میں موجود 3 مسلح ملزمان باہر نکل کر پولیس پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولی لگتے ہی ایک اہلکار سڑک پر گر گیا، اور دوسرا اہلکار اپنی جان بچا رہا ہے، جب کہ کار سوار تیزی سے کار دوڑاتے ہوئے فرار ہوگئے۔  واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -