کراچی:کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیر ملکی شراب برآمد 

کراچی:کوسٹ گارڈز کی کارروائی،غیر ملکی شراب برآمد 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں لانچ سے بیرون ملک اسمگل ہونے والی 2872بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی ہے۔پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ابراہیم حیدری کراچی کے کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ابراہیم حیدری کے سامنے سمندری علاقے سے لانچ میں شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر میرین پٹرولنگ کو تیار کیااور14 َنائیٹکل میل پر ایک مشکو ک لانچ سے 2872 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمدکر لی گئی۔ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہورہی تھیں۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً2کروڑروپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -