نظام انصاف کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،حافظ احمد علی 

نظام انصاف کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے،حافظ احمد علی 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام(س) کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب دونوں کے لئے انصاف کے تقاضے مختلف ہیں امیر اور سیاسی لوگوں کے لئے انصاف کا الگ پیمانہ ہے اور غریب کے لئے الگ پیمانہ ہے اسلام یکساں انصاف کا نام ہے، کراچی شہر جو ایک وقت روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا لیکن آج اپنی زبوں حالی کی بنا پر کسی مسیحا کا منتظر نظر آتا ہے ریاستی حکمرانوں کے موجودہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ریاست کو اسی فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی ضروریا ت کے لئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے،معیاری تعلیم کے لئے سرکاری سطح کا معیاری تعلیم ادارا قائم نہیں کیا جاسکا،صحت کا یہ عالم ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں بلکہ بعض ہسپتالوں میں عملہ تک موجود نہیں،ارباب اقتدار صرف ریاست کے حکمران بنے ہوئے ہیں اور ریاست کو اغیار کے رحم کرم پر چھوڑاہوا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -