پی آئی اے نے 58پائلٹ کے لائسنس کلیئر قرار دے دیئے
کراچی(آئی این پی)پی آئی اے نے مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58پائلٹ کے لائسنس کلیئر قرار دے دیئے،کلیئر لائسنسز کی فہرست میں بوئنگ 777اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی بہنیں پائلٹ بھی شامل ہیں۔وزیر ہوا بازی نیقومی اسمبلی میں 262پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی۔ فہرست میں پی آئی اے، سرین ائر، ائر بلو اور شاہین ائر کے پائلٹس شامل تھے۔اس سے قبل 25ستمبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غلط آئی ڈیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر لائسنس معطل ہونے والے 30کپتانوں کو کلیئر قرار دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن آپریٹرز نے سی اے اے کو پائلٹس سے متعلق غلط آئی ڈیز، ڈیٹا فراہم کیا تھا جس کے باعث ائیرلائن آپریٹرز کی غلطی سے کپتانوں کے لائسنس معطل کرکے گرانڈ کیا گیا تھا تاہم اب بورڈ آف انکوائری کی آڈٹ ٹیم نے اسے ائیرلائنز کی غلطی قرار دے دیا۔ذرائع کیمطابق آڈٹ ٹیم کی جانب سے غلط ڈیٹا کی فراہمی کو ایئرلائنز کی غلطی قرار دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 کپتانوں کے لائسنس کو کلیئر قرار کردیا۔
پی آئی اے