ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط

   ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط

  

 اسلام آباد(آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت اے  ڈی  بی کیپیٹل مارکیٹوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔معاہدے کی دستاویزات پر سیکریٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔   تقریب میں وفاقی وزیر خسرو بختیار  نے  شرکت کی ۔ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کیپیٹل مارکیٹوں کے ترقیاتی پروگرام پر سرمایہ کاری کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر  خسرو بختیار نے کہا  کہ   کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔  اے  ڈی  بی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید :

صفحہ آخر -