مخدوم امین فہیم کے بیٹے کرپشن کے الزام میں گرفتار

مخدوم امین فہیم کے بیٹے کرپشن کے الزام میں گرفتار
مخدوم امین فہیم کے بیٹے کرپشن کے الزام میں گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزمان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان کو سپرہائی وے کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزمان کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کے نوٹس کے باوجود مخدوم جلیل الزمان پیش نہیں ہوئے تھے، گرفتاری نیب کی جانب سے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان پر سابق اکاؤنٹ افسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکر کرپشن کا الزام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -