خواجہ آصف کا بیان غمازی کرتا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کااتحاد عارضی ہے ، فواد چودھری 

خواجہ آصف کا بیان غمازی کرتا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کااتحاد عارضی ہے ، فواد ...
خواجہ آصف کا بیان غمازی کرتا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کااتحاد عارضی ہے ، فواد چودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فواد چودھری نے کہاہے کہ خواجہ آصف کا بیان غمازی کرتا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کااتحاد عارضی ہے ، اتحاد کا مقصد ہے نوازشریف اپنے پیسے بچانا چاہتے ہیں ،زرداری کمپنی اپنے پیسے بچاناچاہتی ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ ہمیشہ سے موقف تھا کہ نوازشریف کو باہر نہیں جانے دینا چاہئے ،نوازشریف بیانات اس لئے دے رہے ہیں کہ مقدمات پر ریلیف دیاجائے ،انہوں نے کہاکہ مریم نواز جلسے کرے،ہم تیار ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -