سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی 15 پر کال،رہنمائی نہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل کوگرفتار کرا دیا

سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی 15 پر کال،رہنمائی نہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل کوگرفتار ...
سی سی پی او لاہورعمر شیخ کی 15 پر کال،رہنمائی نہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل کوگرفتار کرا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے 15 پر کال پررہنمائی نہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل کوگرفتار کرا دیا ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز پولیس ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے 15 پر کال کی،چوکی بلوکی پٹرولنگ گاڑی پر موجود ہیڈکانسٹیبل نے تھانہ کاہنہ رابطہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی اولاہور نے رنگ روڈ ہیلپ لائن اور تھانہ کے نمبر بھی مانگے،عمر شیخ نے رہنمائی نہ کرنے پر ہیڈکانسٹیبل کوگرفتار کرا دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -