توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ 

توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ 
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ ریفرنس ریفرنس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سماعت کی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش ہوئے،آصف زرداری، عبدالغنی مجید اورانورمجید کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائرکردی،نوازشریف کا بھی بطور اشتہاری ملزم کا سٹیٹس برقرارہے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ فاروق ایچ نائیک 11 بجے آئیں گے، تب تک سماعت میں وقفہ کیا جائے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہاکہ عدالت میں تینوں گواہ موجود ہیں،2 گواہوں پر جرح اور ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہونا ہے، فاروق ایچ نائیک کی آمد تک ایک گواہ کا بیان رکارڈ کرلیا جائے،فاروق ایچ نائیک کی آمد پرگواہوں کے بیانات پرجرح شروع کی جائے،عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی حاضری لگانے کے بعد واپس چلے گئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -