لاہورہائیکورٹ،روزنامچہ پیش نہ کرنے پر ایس پی طارق محمود اورڈی ایس پی منڈی بہاﺅالدین کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ،روزنامچہ پیش نہ کرنے پر ایس پی طارق محمود اورڈی ایس پی منڈی ...
لاہورہائیکورٹ،روزنامچہ پیش نہ کرنے پر ایس پی طارق محمود اورڈی ایس پی منڈی بہاﺅالدین کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے منشیات فروش میاں بیوی کی گرفتاری کے معاملے پر ایس پی طارق محمود اورڈی ایس پی منڈی بہاﺅالدین کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منشیات فروش میاں بیوی کی گرفتار کے معاملے پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے کہاکہ ایس پی صاحب کو اطلاع کردی تھی ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ جیسے نالائق آفیسر مجھے اپنی عدالت میں نہیں چاہئیں ، آپ کسی اور کیس میں پیش ہونا چاہیں تو درست ورنہ یہاں سے چلے جائیں ، روزنامہ اصل حقائق چھپانے کیلئے پیش نہیں کیاگیا،سرکاری وکیل نے کہاکہ روزنامچے بنانے بند کر دیئے گئے ہیں ۔
عدالتی حکم پر ڈی آئی جی لیگل عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیاکہ کیا آپ نے پولیس رولز بدل دیئے ہیں ؟مبہم جواب دینے پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ڈی آئی جی لیگل پر برہم ہو گئے ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ پولیس رولز میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس کی تفصیلات لے کرآئیں ،کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے نام پر فراڈ کئے جا رہے ہیں ، پولیس رپورٹ اور ریکارڈ میں ردوبدل کیا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی لیگل نے کہاکہ مجھے ریکارڈپیش کرنےکی مہلت دی جائے،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ ابھی وائرلیس کریں اورریکارڈ منگوائیں ،عدالت نے ایس پی طارق محمود اورڈی ایس پی منڈی بہاﺅالدین کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،ایس پی کو منڈی بہاﺅالدین تھانے کا روزنامچہ پیش نہ کرنے پر نوٹس جاری کیاگیا،لاہورہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں ہاتھ سے روزنامچہ لکھنے پرپابندی کانوٹس لے لیا۔