پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کاآغازکردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق عملدرآمدرپورٹ طلب کررکھی تھی،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی عملدرآمدرپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی لندن رہائشگاہ پروارنٹ وصول کرادیئے۔

عدالت نے نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی کاآغازکردیا۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرریفرنس کاسامنا نہیں کررہے،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی جاتی ہے،نیب سے نوازشریف کواشتہاری قراردلوانے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پرمزید کارروائی 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -