سی ڈی اے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی 

سی ڈی اے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی 
سی ڈی اے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سی ڈی اے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی،سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعاکی گئی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ عدالت سی ڈی اے کے حوالے سے کوئی بھی آرڈر نہیں کرے گی ،سی ڈی اے نے ہمیشہ اسی عدالت کے آرڈر کو غلط استعمال کیا،صرف اس کیس میں نہیں بلکہ ہر کیس میں سی ڈی اے سب کچھ عدالت پر ڈالتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -