شہبازشریف ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کاتحریری فیصلہ جاری 

شہبازشریف ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کاتحریری فیصلہ ...
شہبازشریف ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کاتحریری فیصلہ جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے 5 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کے وارنٹ کی تعمیل نہ ہوسکی،ہارون یوسف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ ہارون یوسف کی رہائشگاہ کے باہرطلبی کے اشتہار لگائے جائیں،ہارون یوسف کی طلبی کے اشتہارعوامی مقامات پرلگائے جائیں۔

تفتیشی نے نصرت شہباز،رابعہ علی کے وارنٹ کی رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین روپوش ہو چکی ہیں ، شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہےکہ دفتر خارجہ نے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ جمع نہیں کرائی ، آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر ذاتی حیثیت میں پیش ہو کروضاحت دیں ، شہبازشریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -