خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیس :کوئی بھی کورٹ خالی ہونے سے پہلے اس کا پراسس مکمل ہونا چاہئے ،اسلام آبادہائیکورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کوئی بھی کورٹ خالی ہونے سے پہلے اس کا پراسس مکمل ہونا چاہئے ،کورٹ خالی ہونے سے پہلے جج تعینات ہونا چاہئے ۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ خصوصی عدالتوں میں تعیناتیاں ہو رہی ہیں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہ یہ تو نہیں کہ ہر دفعہ ہم آپ کے پیچھے رہیں ، آپ ایک ریاست ہیں ہم آپ کے مرہوں منت رہیں ،کوئی بھی کورٹ خالی ہونے سے پہلے اس کا پراسس مکمل ہونا چاہئے ،کورٹ خالی ہونے سے پہلے جج تعینات ہونا چاہئے ۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ یہ ضروری تو نہیں پٹیشنزرہیں،آپ کو نوٹس جاری ہوتے رہیں ،کابینہ یا سیکرٹری قانون میں سے کسی کو ذمہ دار ٹھہراجاناچاہئے ،اسلام آبادہائیکورٹ نے اسلام آباد بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت16اکتوبر تک ملتوی کردی ۔