لیہ میں بیوی سے علیحدگی کے ’ غم ‘ میں مبتلا شخص نے اپنی ساس سے ’خوفناک ‘ بدلہ لے لیا ، افسوسناک خبرآ گئی 

لیہ میں بیوی سے علیحدگی کے ’ غم ‘ میں مبتلا شخص نے اپنی ساس سے ’خوفناک ‘ ...
لیہ میں بیوی سے علیحدگی کے ’ غم ‘ میں مبتلا شخص نے اپنی ساس سے ’خوفناک ‘ بدلہ لے لیا ، افسوسناک خبرآ گئی 

  

لیہ (ویب ڈیسک )لیہ میں داماد نے اپنی سابقہ ساس پر تیزاب پھینک دیا جس پر خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 150 میں ملزم غلام اکبر نے اپنی بیوی سے 2 سال قبل علیحدگی اختیارکرلی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم رات گئے اس کے گھر میں داخل ہوا اور سابقہ بیوی کی والدہ پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رشتہ ختم ہونے پر انتقامی کارروائی کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ ہسپتال ذرائع کے کا بتانا ہے کہ خاتون کاچہرہ بری طرح جھلس گیا اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -