سیالکوٹ پولیس نے سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مشکوک جان کر تفتیش کی تو وہ کون نکلا ؟ حیران کن خبر آ گئی 

سیالکوٹ پولیس نے سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مشکوک جان کر تفتیش کی تو وہ کون نکلا ...
سیالکوٹ پولیس نے سڑک پر پیدل چلتے شخص کو مشکوک جان کر تفتیش کی تو وہ کون نکلا ؟ حیران کن خبر آ گئی 

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)سیالکوٹ سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاری سرحدی گاو¿ں سجیت گڑھ سے عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنندن پور کی طرف سے ایک شخص پیدل آ رہا تھا کہ گشت پر موجود پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا نام ہریندر سنگھ عرف ایکم مجید اور تعلق بھارتی شہرگرداس پور سے بتایا۔

اس شخص کے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ہی دیگر دستاویزات موجود تھے۔ پولیس کے مطابق ہریندر سنگھ نے فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے خلاف مقدمہ درج کیا کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -