منصوبے اس وجہ سے نامکمل نہ چھوڑیں کہ افتتاح پچھلی حکومت نے کیاتھا،لاہورہائیکورٹ نے نارووال روڈ کی مرمت سے متعلق حکومت سے رپورٹ طلب کرلی 

منصوبے اس وجہ سے نامکمل نہ چھوڑیں کہ افتتاح پچھلی حکومت نے ...
منصوبے اس وجہ سے نامکمل نہ چھوڑیں کہ افتتاح پچھلی حکومت نے کیاتھا،لاہورہائیکورٹ نے نارووال روڈ کی مرمت سے متعلق حکومت سے رپورٹ طلب کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے حکومت نے نارووال روڈ کی مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے کہاکہ نارروال روڈجتنااچھاہوگامذہبی سیاحت کوفروغ ملے گااورریونیوآئےگا،منصوبے اس وجہ سے نامکمل نہ چھوڑیں کہ افتتاح پچھلی حکومت نے کیاتھا۔
لاہورہائیکورٹ میں لاہورنارووال روڈکی عدم تعمیرکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی جی نیب سے استفسار کیاکہ کیاتحقیقات کی ہیں آپ نے؟،ڈی جی نیب نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سڑک کی تعمیرچیک کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی نے موقع پرجاکرسیمپل لیے اورٹیسٹ کیے،سڑک 6 سال میں مکمل ہوئی۔
ڈی جی نیب لاہورنے کہاکہ پرانی کوتوڑے بغیراس پرنئی سڑک بنادی گئی،پلاننگ کے فقدان کے باعث سڑک کی حالت بہت خراب ہے، عدالت نے کہاکہ 6،6 سال میں سڑک بنے گی تومکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ جائےگی،نارروال روڈجتنااچھاہوگامذہبی سیاحت کوفروغ ملے گااورریونیوآئےگا،منصوبے اس وجہ سے نامکمل نہ چھوڑیں کہ افتتاح پچھلی حکومت نے کیاتھا،عدالت نے حکومت سے نارووال روڈکی مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔