سپریم کورٹ کا اتھارٹیز کو سوشل میڈیا سے توہین آمیزمواد ہٹانے کا عمل جاری رکھنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اتھارٹیز کو سوشل میڈیا سے توہین آمیزمواد ہٹانے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیدیا،عدالت عظمیٰ نے کہاکہ اتھارٹیز گستاخانہ مواد کیخلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمدکریں ۔
سپریم کورٹ نے گستاخانہ مواد ہٹانے سے متعلق حکومتی رپورٹ پر اطمینان کااظہارکیا،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ خوشی ہے کہ سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹا دیاگیا،جسٹس مشیر عالم نے کہ ایف آئی اے نے ملزم کی تحریر کو توہین آمیز قرار دیا ہے ،بہتر ہے کہ درخواست واپس لے کر ٹرائل کا سامنا کریں ،عدالت نے ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔