شہباز شریف مکمل آرام سے اوربہت خوش ہیں،ڈی جی نیب لاہور

شہباز شریف مکمل آرام سے اوربہت خوش ہیں،ڈی جی نیب لاہور
شہباز شریف مکمل آرام سے اوربہت خوش ہیں،ڈی جی نیب لاہور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے کہاہے کہ شہبازشریف کوگھرسے کھانا اورادویات لانے کی اجازت ہے، شہباز شریف مکمل آرام سے اوربہت خوش ہیں، شہبازشریف بسترگھرسے لائے اورکتابیں بھی پڑھتے ہیں۔

صحافی کے سوال” سب سیاسی جماعتیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی باتیں کررہی ہیں“کاجواب دیتے ہوئے ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہاکہ ایسی کوئی حقیقت نہیں ہم میرٹ پرچل رہے اورمیرٹ پرہی چلیں گے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کے میرٹ پر احکامات ہیں جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کیخلاف ہی ہوگی،اگرثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں توکام اسی پرہوگا۔

ڈی جی نیب لاہور نے صحافی کے سوال ”کیا کسی حکومتی شخصیت کیخلاف کوئی شکایت نہیں؟“کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نیب لاہور میں تو نہیں کہیں اور ہے تو مجھے نہیں معلوم ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -