” شہبازشریف بہت خوش ہیں ، وہ کتابیں پڑھتے ہیں اور ۔۔“ ڈی جی نیب نے بیان جاری کر دیا 

” شہبازشریف بہت خوش ہیں ، وہ کتابیں پڑھتے ہیں اور ۔۔“ ڈی جی نیب نے بیان جاری ...
” شہبازشریف بہت خوش ہیں ، وہ کتابیں پڑھتے ہیں اور ۔۔“ ڈی جی نیب نے بیان جاری کر دیا 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار کر رکھاہے جبکہ عدالت نے 13 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا تاہم اب ڈی جی نیب کا کہناہے کہ شہبازشریف ان کے پاس بہت خوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو گھر سے کھانا ، ادویات لانے کی اجازت دیدی ہے اور وہ بہت خوش ہیں ، شہبازشریف بستر گھر سے لائے ہیں اور کتابیں بھی پڑھتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم میرٹ پر چل رہے اور میرٹ پر ہی چلیں گے، جس کیخلاف ثبوت ہوں گے کارروائی اس کیخلاف ہی ہوگی، اگر ثبوت اپوزیشن کیخلاف زیادہ ہیں تو کام اسی پر ہوگا۔

یاد رہے کہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا ۔ شہبازشریف نے احتساب عدالت میں کسی بھی وکیل کی خدمات لینے سے انکار کیا تھا اور اپنا کیس خود لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

شہبازشریف نے احتساب عدالت میں خود دلائل دیئے ، عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو منظور کر تے ہوئے شہبازشریف کو13 اکتوبر تک شہبازشریف کے حوالے کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -