سلیکٹڈکون ہے؟جمہوریت کا درس دینے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی تاریخ مت بھولے، سینیٹر فیصل جاوید

سلیکٹڈکون ہے؟جمہوریت کا درس دینے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی تاریخ مت بھولے، ...
سلیکٹڈکون ہے؟جمہوریت کا درس دینے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی تاریخ مت بھولے، سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سلیکٹڈکون ہے؟جمہوریت کا درس دینے والی ن لیگ اور پیپلزپارٹی تاریخ مت بھولے،ان پارٹیوں کے لیڈر پہلے اقتدار میں آئے بعد میں پارٹیاں بنیں ،ایک کو جنرل جیلانی، جنرل ضیا الحق لے کر آئے اور ایک نے جنرل ایوب کے ساتھ حکومتی سفر شروع کیا ۔


سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 22 سال پہلے اپنی جماعت بنائی ،22 سالہ مسلسل جدوجہد کے بعد عوام کی بھرپور سپورٹ کے بعد حکومت بنائی ،پی پی اور ن لیگ کے لیڈرز کی اقتدار میں آنے سے پہلے ایک دن کی جدوجہد نہیں ،انہوں نے اقتدار میں رہنے کے بعد جماعتیں بنائیں ۔