30 جون 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے حوالے سے سلک بینک کا قبل از محصول منافع 4.1 بلین روپے ہو گیا 

30 جون 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے حوالے سے سلک بینک کا قبل از محصول منافع 4.1 ...
30 جون 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے حوالے سے سلک بینک کا قبل از محصول منافع 4.1 بلین روپے ہو گیا 

  

کراچی (پ ر )سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے حوالے سے 4.1 بلین روپے کے قبل از محصول منافع کا اعلان کر دیاہے ، کورونا کے باعث ہونے والی کاروباری بندش سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باوجود بینک کی جانب سے منافع جات ، ترقی اور بہتر نگہداشت کیلئے از سر نو کی جانے والی حکمت عملی کی وجہ سے بینک کی مستحکم کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے ۔

بین نے 30 جون 2020 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے حوالے سے 3.2 بلین روپے کے قبل ا ز محصول ٹیکس کا بھی اعلان کیاہے جو کہ سال 2019 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 2.9 بلین روپے بہتر ہے ، اخراجات سال بہ سال 7 فیصد تک کم ہوئے اور بینک نے محتاط طریقے سے غیر مستحکم اکاﺅنٹس کی فراہمی کا عمل جاری رکھا ۔

کسٹمر کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے اس بڑھوتی ، نمو کی قیادت کریڈٹ کارڈز اور پرسنل لونزپر اڈکٹس کے حامل کنزیومر ڈویژن نے کی اور گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ قبل از محصول منافع کا اندراج کیا ، ڈپازٹس میں 30 جون 2019 کے دوران 8.4 بلین روپے تک اضافہ ہوا، اور بینک کی حکمت عملی کے تحت مجموعی قرضہ جات ، دسمبر 2019 کے 112 بلین روپے سے کم ہو کرکے 30 جون 2020 کو 108 بلین روپے کر دیئے گئے ، مسٹری شاپنگ کے ذریعے اطمیان و تسلی کی سطحوں میں اضافہ ظاہر ہوا جو سال 2019 کے 85 فیصد سے بڑھ کر سال 2020 کی پہلی سشماہی میں 91 فیصد ہو گیا ۔

مزید :

بزنس -