”امریکہ نے افغانستان میں میزائل مارا اور وہ بلوچستان میں گرا جسے نوازشریف نے منگوایا اور سائنسدانوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر کا بڑا دعویٰ 

”امریکہ نے افغانستان میں میزائل مارا اور وہ بلوچستان میں گرا جسے نوازشریف ...
”امریکہ نے افغانستان میں میزائل مارا اور وہ بلوچستان میں گرا جسے نوازشریف نے منگوایا اور سائنسدانوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر کا بڑا دعویٰ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور حکومت انہیں واپس لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بلوچستان میںگرنے والا ” ٹوما ہاک “ کروز میزائل بھی انہو ںنے منگوا کر سائنسدانوں کو دیا اور پھر اسے بنوایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے اس بیان پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے تاریخ کے صفحوں کو ٹٹولتے ہوئے انکشاف کیا کہ” امریکہ نے اگست 1998 میں افغانستان میں القائدہ کے ٹھکانوں پر” Tumahawk“ میزائل داغے تھے ایک میزائل بلوچستان میں آ گرا تھا ،نوازشریف نے یہ میزائل پاکستانی سائنس دانوں کے حوالے کیا اور ان کو حکم دیا کہ ایسا ہی میزائل بنا ڈالیں اور انہوں نے کچھ سال بعد ویسا ہی میزائل بنا ڈالا۔“

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ”جو فوجی افسر فوجی جوان ، جو جا کر بارڈرز پر لڑتے ہیں ، خندقوں میں بیٹھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں ، جو پاکستان کا تحفظ کرتے ہیں ، شہید ہوتے ہیں یا غازی ہوتے ہیں ، ان کو نوازشریف کا سلام ہے ، اصل فوج یہ ہے ،اصل فوج یہ ہے جس کو میرا دل اور من تسلیم کرتاہے اور میں اس کو سلیوٹ کرتاہوں ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ فوج کیلئے الحمدو اللہ بہت کچھ کیاہے ، اربوں کھربوں خرچ کیے ہیں ،ایٹمی قوت بنایا ، چین کے ساتھ مل کر جے ایف تھنڈر17بنایا ہے ، جتنے بھی میزائل ہیں ان میں سے آدھے میزائل میںنے اللہ کے فضل سے تیار کروائے ہیں ،الحمد وللہ ٹام ہاک وہ بھی نوازشریف نے ہی تیارکروایاہے ، وہ بھی بلوچستان سے لے کر ہم آئے تھے ، جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے ، ایک ثابت مل گیا اور اس کو ہم لے کر آئے اور نجینئرنگ ہوئی اور بنا دیا ، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے یہ خدمت کی ہے ۔

مزید :

قومی -