توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم 

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم 
توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت کا نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نوازشریف کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے نیب کی پیش کردہ فہرست کے مطابق نوازشریف کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔

نوازشریف کے نام پر لاہور میںموجود اراضی کاریکارڈ بھی پیش کیا گیا ،ریکارڈ میں سابق وزیراعظم کی جائیدادیں ،گاڑیاں ،بینک اکاﺅنٹس شامل ہیں، فہرست میں نوازشریف کے زیراستعمال مرسیڈیز، لینڈکروزر، 2 ٹریکٹر بھی شامل ہیں ،عدالت نے مفرور ملزم کے لاہور کے نجی بینک میں اکاﺅنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -