ن لیگ کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ 

ن لیگ کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے ...
ن لیگ کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کافیصلہ کیا ہے ،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کااعلان کیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پارٹی نظم و ضبط کیخلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے 5 لیگی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کااعلان کیا۔

پارٹی سے نکالے جانے والے ارکان میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں جبکہ فیٹف ووٹنگ میں غیر حاضر ن لیگ کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ،جن ارکان کو شوکاز نوٹس کئے گئے ہیں ان میں راحیلہ مگسی، کلثوم پروین ، دلاور خان اور شمیم آفریدی شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -