ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد: سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد: سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی ...
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد: سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،عدالت نے رحمان ملک کے وکیل کے معاون کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مستردکردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں سنتھیارچی کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے سماعت کی۔رحمان ملک کے وکیل لطیف کھوسہ مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،معاون وکیل عبدالرحمان باجوہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کیا9 سال بعد ڈی این اے ہو سکتا ہے،اس کیس میں فرانزک شہادتیں ممکن ہی نہیں رہیں،معاون وکیل نے کہاکہ 2011 سے 2020 تک سنتھیاکو نہ کوئی مسئلہ تھا نہ کوئی شکایت کی ،سنتھیانے امریکا کا بھی دورہ کیا وہاں بھی کوئی شکایت نہیں کی ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد معاون وکیل کی آج کی سماعت ملتوی کرے کی درخواست مسترد کردی اور امریکی خاتون کی رحمان ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -