ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،نشاط ڈاہا کا پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل 

ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،نشاط ...
ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،نشاط ڈاہا کا پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہاہے کہ ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،یہ ہم سے زبردستی استعفے نہیں لے سکتے ،جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کیلئے اپنا ایمان نہیں بیچ سکتے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
نشاط ڈاہا نے کہاکہ سچ بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عظمیٰ بخاری نے شہبازشریف کو غدار کہاتھا، انہوں نے کہاکہ یہ ہم سے زبردستی استعفے نہیں لے سکتے ،راناثنااللہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتے ،جب ہمارے ساتھ لوگ ملیں گے تو ان کو پتہ چل جائے گا۔